Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

(1)…جو اللہ پاک  کی فرمانبرداری کرنے کی کوشش کریں گے،اُنہیں ضرور ثواب کے راستے دِکھائے جائیں گے۔

(2)… جو لوگ توبہ کرنے میں  کوشش کریں  گے،ضرور انہیں  اِخلاص کے راستے دِکھائے جائیں  گے۔

(3)… جو لوگ علم حاصل کرنے میں  کوشش کریں  گے ، ضرور انہیں  عمل کی راہیں دِکھائی جائیں گی۔

(4)… جو سُنّت کو قائم کرنے میں  کوشش کریں  گے، انہیں  جنت کے راستے دِکھائے جائیں  گے۔

(صراط الجنان، ۷/۴۰۹ ملخصاً)

               اے عاشقانِ رسول!اس آیتِ کریمہ اور اس کی تفسیر سے معلوم ہوا !جو اچھا کام کرے گا وہ اس کا پھل بھی اچھا ہی پائے گا۔اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے*جو شَخْص والدین  کی فرمانبرداری میں کوشش کرے گا تو دنیاوآخرت میں کامیابیاں اس کے قدم چُومیں گی۔ *جو مسلمانوں کو کھانا وغیرہ کھلانے میں کوشش کرے گا، آخرت کے مراحل اس کےلیے آسان ہوتے جائیں گے،*جو صدقہ دینے میں کوشش کرتا رہے گا،اس کے مال میں بَرَکت ہوتی رہے گی،*جو گناہوں سےتوبہ میں  کوشش کرے گا، اُسے اِخلاص کی دولت نصیب  ہوگی،*جو طلب ِعلم میں کوشش کرے گا، اسے میدانِ عمل  میں کامیابی نصیب  ہوگی،*جو سُنّتیں اپنانے اور سُنّتیں پھیلانے میں کوشش کرے گا تو جنّت  جیسی نعمت  کا حق داربنے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                               پیارے اسلامی بھائیو! رضائے الٰہی حاصل ہونا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہئے۔رضائے الٰہی ملنے سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی جگمگا اُٹھتی ہے۔یادرکھیے!اللہ پاک کی رِضا سب سے بڑھ کرہے،انسان کوکوشش کے بعدکامیابیوں سے نوازنے والا ربِّ کریم اپنے کلامِ پاک میں اِرشاد