Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

اور ساتھ میں اہلِ بیت ِعظام  کا بھی خادم ہو۔ صحابۂ کرام ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے وفادار ساتھی ہیں تو اہلِ بیتِ عظام آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد ہیں۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی لختِ جگر،خاتونِ جنّت  حضرت بی بی فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ  عَنْہَا کی اولاد ہیں۔ حبیبِ خدا،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی سچی محبت کا اظہار کرنے کے لئے ہمیں بھی اپنے دل میں اہلِ بیت کی محبت رکھنی چاہیے۔ *”سیّدوں کی محبت“ ایمانِ کامل کی نشانی ہے، *”سیّدوں کی محبت“ جنّت میں لے جانے کا سبب ہے *”سیّدوں کی محبت“جہنم سے بچائے گی *”سیّدوں کی محبت“عشقِ رسول کا تقاضا ہے، *”سیّدوں کی محبت“قبر و آخرت میں کام آئےگی، *”سیّدوں کی محبت“ان کے نقشِ قدم پر چلنے پر اُبھارتی ہے،*”سیّدوں کی محبت“اللہ پاک اور اس کے حبیب،حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا پانے کا ذریعہ ہے * ”سیّدوں کی محبت“سے اللہ پاک اوررسولِ کریم،محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت نصیب ہوتی ہے۔الغرض ”سیّدوں کی محبت“دنیا و آخرت کی بے شمار بھلائیوں کا سرچشمہ ہے۔ یہاں تک کہ ”سیّدوں کی محبت“شفاعتِ مُصْطَفٰے حاصل ہونے کا بھی  ذریعہ ہےجیساکہ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ شفاعت نشان ہے:جو شخص وَسِیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہو،جس کے سبب میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں، اُسے چاہئے کہ میرے اہلِ بیت کی خدمت کرے اور اُنہیں خُوش کرے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ   !کس قدر خُوش قسمت ہے وہ مسلمان جو اللہ پاک کےپیا رے رسول صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آلِ پاک کی خوشی کا سبب بنے اور اسی وجہ سےان کے نانا جان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی


 

 



[1] … برکاتِ آل رسول، ص ۱۱۰