Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

جن میں صحابَۂ کرام کی شان،ان کامقام اور دیگر خوبیاں و کمالات بیان ہوئے ہیں۔اللہ  پاک کے پیارے حبیب، حبیبِ لبیبصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےبھی مُختلف مَواقع پراپنے پیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ کی عَظمت وشان بیان فرمائی اور ان کے مقام و مرتبے کو عظیمُ الشّان انداز میں اُجاگر فرمایا  ہے۔ آئیے!حُصُولِ بَرکت کیلئے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عظمت پر 3فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سنئے۔

1.      ارشاد فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مجھے مُنْتَخَب فرمایا اور میرے لئے میرے اَصحاب کو پسند فرمایا ،پھر ان میں سے میرے وزیر، مددگاراور رِشتے دار بنائے ،فَمَنْ سَبَّہُمْ پس جو انہیں گالی دے گا،فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ اس پر اللہ پاک ،اس کے فِرِشتوں اورتمام لوگوں کی لَعْنت ہے، لَایَقْبَلُ اللّٰہُ مِنْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَرْفًا وَّلَا عَدْلًا ،روزِ قیامت اللہ پاک ، نہ اس کا کوئی فَرض قَبول فرمائے گانہ نفل ۔(الصواعق المحرقہ،ص۴)

2.      ارشاد فرمایا:میرے صحابہ کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرتے رہو ” میرے بعدا نہیں (اپنی تہمتوں اور بُری باتوں کا)  نشانہ مَت بنانا ،پس جس نے ان سے مَحَبَّت کی، تو اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وجہ سے ایسا کیاا ور جس نے ان سے بُغْض رکھا تو اس نے(دَرحقیقت)مجھ سے بُغْض کی وَجہ سے ایسا کیا،جس نے انہیں اَذِیَّت دی،اُس نے مجھے اَذِیَّت دی اور جس نے مجھے اَذِیَّت دی، اُس نے اللہ پاک کو اَذِیَّت دی اور جو اللہ پاک کواِیْذا دے،عنقریباللہ پاک اس کی پکڑ فرمائے گا۔“(مشکاۃ،کتاب المناقب ،باب مناقب الصحابہ ،۲/ ۴۱۴،حدیث:۶۰۱۴)

3.      ارشاد فرمایا:جس نے میرے اَصحاب کے  مُتعلِّق بُری بات کہی تووہ میرے طریقے سے ہٹ گیااس کا ٹِھکانا آگ ہے۔‘‘(الریاض النضرۃ، الباب الاول ،ذکر ماجاء فی الحث علی حبہم والاحسان الیہم …الخ ،۱/۲۲)