Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

مسائل سے آگاہ فرماتے تھے۔(تاریخ دمشق، ۱۴/۱۷۹مفھوماً) اللہ پاک ہمیں آپ کے نقشِ قدم پر چلنے اورآپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کےیومِ شہادت کے موقع پر انہیں خوب ایصالِ ثواب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   

مکتبۃ المدینہ سے حضراتِ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَا سے متعلق شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت،  اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا  محمد الیاس عطّار قادِری   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے  چار (4) رسائل : امامِ حسین کی کرامات(64 صفحات)، امامِ حسن کی 30 حکایات (28صفحات)، کربلا کا خونیں منظر (40صفحات)اور حسینی دولہا(16صفحات) ہدیۃًحاصل کیجئےاور مطالعہ کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ڈھیروں علمِ دین حاصل ہوگا۔ 

               پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت، چندسُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوتصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نےمیری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

اچھی صحبت کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔( مسلم، کتاب البر۔۔۔الخ، باب المرء مع من احب،ص ۱۰۸۸،حدیث:۶۷۱۸)(2)فرمایا:’’اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ‘‘یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵