Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

  صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور عشقِ رسول:

پیارے اسلامی بھائیو ! اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نبیِ کریم، رؤفٌ رّحیم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے سچے اور سب سے بڑے عاشق تھے، آج بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عشق ہے، مگر وہ عشق کے تقاضے پورے نہیں کرتے جبکہ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم  وہ عظیم ہستیاں ہیں کہ جنہوں نے اپنے گفتار و کردار سے یہ ثابت کرکے بتا دیا کہ عشقِ رسول  ہی دینِ حق کی شرطِ اوّل ہے،گویا انہوں نے عشقِ حبیب میں خود کو فنا کردیا،یہی وجہ ہے کہ آج کئی صدیاں گزرجانے کے باوجود بھی یہ حضرات عاشقانِ رسول کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔عموماً بعض مریضوں کو ڈاکٹر مخصوص (Specified)دوائیں کھانے کا کہتے ہیں،مریض اگر وہ دوائیں کھائیں تو ٹھیک رہتے ہیں اور نہ کھائیں تو ان کی حالت بگڑتی چلی جاتی ہے، اسی طرح صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم  کا حال تھا کہ یہ عشقِ رسول کے مقدس مریض تھے، ان کے لیے دیدارِ مصطفے،صحبتِ مصطفے،اطاعتِ مصطفے اور اتباعِ مصطفے دوا کی سی حیثیت رکھتے تھے اور یہ ایک ایسی دوا تھی کہ جس سے ان کی موت و حیات وابستہ تھی،اس کے بغیر ان کا جینا دُشوار تھا۔ اللہ پاک کےپیارےنبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے یہ سچے جانثاراپنے آقاو مولیٰ،محمد رسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ایک ایک ادا کو نوٹ کرتے اور پھر اس پر عمل کرتے۔

رسولِ اکرم، نبیِ محتشم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اپنے اہلِ بیت سے پیار اور الفت کا برتاؤ یہ ایسا معاملہ تھا جو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے پوشیدہ نہ تھا، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بخوبی جانتے تھے کہ  میٹھےآقا،مکی مدنی مصطفےٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اپنے  اہلِ بیت سے کیسی محبت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ