Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے عقیدت و محبت رکھیں،ان کی شان و عظمت کے ترانے گنگناتے رہیں،ان کی بے ادبی سے بچتے رہیں اوران کی تعظیم و توقیر بجالاتے رہیں۔اے کاش!دعائے مُصْطَفٰے میں سےہمیں بھی حصہ نصیب ہوجائے اور اللہ  پاک ان سے محبت کرنے کی برکت سے ہمیں بھی مغفرت یافتہ لوگوں میں شامل فرمالے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

صحابۂ کرام بے مثل ہیں

پیارے اسلامی بھائیو!  جس طرح کسی مُسلمان کی بڑی سے بڑی نیکی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی چھوٹی  سی نیکی کے برابر نہیں ہو سکتی، اسی طرح کوئی کتنا ہی بڑا ولی ، غوث اور قُطُب بن جائے اور اس کی ذات سےبکثرت  کرامات کا صُدُوربھی ہوتا رہے، لیکن پھر بھی وہ کسی صحابی کے مَقام کونہیں پہنچ سکتا۔  علامہ مُفْتی عبدُالمصطفٰے اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:تمام عُلَماءِ اُمَّت واکابِرِاُمَّت کا اِس مَسْئَلَہ پر اِتِّفَاق ہے کہ صَحابۂ  کِرام رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم”اَفْضَلُ الاَولیاء“ ہیں یعنی قِیامت تک کے تمام اَوْلیاء اگرچہ وہ دَرَجۂ وِلایت کی بُلند تَرین منزل پر فائز ہوجائیں، مگر ہرگز ہرگز کبھی بھی وہ کسی صحابی کے کمالاتِ ولایت تک نہیں پَہُنْچ سکتے۔خُداوَندِ قُدُّوس نے اپنے حبیب،دُکھی دِلوں کے طبیبصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شَمْعِ نُبُوَّت کے پروانوں کو مَرتبۂ ولایت کا وہ بُلند وبالامَقام عطافرمایا ہے اوراُن مُقَدَّس ہستیوں کو ایسی ایسی عظیمُ الشَّان کرامتوں سے سَرفراز فرمایا ہے کہ دوسرے تمام اَوْلیاء کے لیے اِس مِعْراجِ کمال کا تَصوُّر بھی نہیں کیا جاسکتا۔( کرامات ِصحابہ، ص۵۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

شانِ صحابہ اور قرآن و حدیث