Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

دوستی رکھتا ہے۔(مسند لامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ،۳/۲۳۳،حدیث:۸۴۲۵)* اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے، مشک اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔( مسلم، کتاب البروالصلۃ، باب استحباب مجالسۃ...الخ، ص ۱۰۸۴،حدیث:۶۶۹۲۔)*حدیث شریف میں فرمایا گیا :بڑوں کی صحبت میں بیٹھا کرو اور علماء سے باتیں پوچھا کرو اور حکما سے میل جول رکھو۔(المعجم الکبیر،۲۲/۱۲۵،حدیث:۳۲۴)*اچھا ہمنشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔(الجامع الصغیر، حرف الخاء،حدیث:۴۰۶۳، ص۲۴۷)* اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں سودمندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۳۳)*عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔(ایضا،ص۲۱)*ایسا ماحول بنانا چاہیے، جس میں تمامی شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔(ایضا،ص۲۵)* اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔(ایضا،ص۱۶)*اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔(ایضا،ص۱۶)*بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔(ایضا،ص۲۶)*حضرت مالک بن دینار ررَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔(کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴)*دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔(اچھے ماحول کی