Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

کے غار کے پاس چادر کو زمین پررکھ دیا۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے غار کے قریب پہنچ کر اس کے دہانے سے پتھر ہٹایا،جیسے ہی روشنی اندر پہنچی تو اَصحاب کہف کے کُتّے نے ہلکی سی آوازنکالی اور حملہ کرنے کے لیے باہر آیا لیکن جب اس نے رسولِ پاک، سرورِکائنات صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صحابہ کو دیکھا تو اِن کے قدموں   کے بوسے لینے لگا اور اپنی دُم ہلانے لگا اور پھر سرکے اشارے سے اندر آنے کو کہا۔چاروں صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم اجمعین غار کے اندر گئے اورسوئے ہوئے اصحابِ کہف کو یوں   سلام کیا:”اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ۔“اللہ پاک نے اپنے کرم سے اصحابِ کہف کو بیدا ر فرمایااور انہوں   نے بھی جواباً سلام کیا۔ چاروں   صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے اپنا تعارف کروایا اور سرکارِ عالی وقار،مکی مدنی تاجدارعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا سلام پہنچایا۔انہوں نے سلام کا جواب دیا اور سرکارِ عالی،مکے مدینے کے والیعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لے آئے،دینِ اسلام کو قبول(Accept)  کیا اور عرض کی:’’ہماری طرف سے پیارے آقا،محبوبِ خداصَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں سلام پیش کیجئے گا۔“پھر وہ اپنی اپنی جگہوں   پر دوبارہ لیٹ گئے۔وہ چاروں   صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان دوبارہ چادر پر بیٹھ گئے اور ہوا انہیں   بارگاہِ رسالت میں   پہنچانے کے لیے چادر کو لے کر چل پڑی۔ 

اُدھر حضرت  جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام سرکار صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حاضر ہوگئے اور ان چاروں   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ جو ہوا سب کچھ بیان کردیااور جب چاروں   صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بارگاہِ رسالت میں   حاضر ہوئے تو انہوں نے بھی پورا واقعہ بیان کیا اور اصحابِ کہف کا سلام بھی پہنچایا،یہ سن کر نورکے پیکر، تمام نبیوں   کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہت خوش ہوئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیئے اور بارگاہِ الٰہی میں   یوں   دعا فرمائی: ’’اے ربّ کریم! میرے ، میرے رشتہ داروں  ، میرے دوستوں اورمجھ سے محبت کرنے والوں کےدرمیان کبھی جدائی نہ ڈالنا اور جو مجھ سے، میرے اہلِ بیت سے اور میرے اصحاب سے محبت کرتاہے ان سب کی مغفرت فرما۔