Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

(تفسیر ثعلبی ،پ۱۵،الکھف،تحت الآیۃ:۱۶ ،۶/۱۵۶،ملتقطاً و ملخصاًوفیضان فاروق اعظم،۱/ ۳۰۴ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کردہ حکایت کے اندر بہت سے خوشبودار مدنی پھول ہمارے ذہنوں کو تازگی بخش رہے ہیں،آئیے!ہم بھی چند مدنی پھولوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں،ان مدنی پھولوں سے نکلنے والی مہکی مہکی خوشبوسے اپنے دل میں صحابہ و اہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی محبت کو مزید اُجاگرکرنے کی سعادت حاصل کرتےہیں:

(1)اللہ  کریم نے نبیِّ اکرم،نورِ مُجسّمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مالک و مختار بنایا بلکہ ایسی حکمرانی وبادشاہی اورشہنشاہی عطافرمائی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکائنات کی ہر ہر چیز پر اللہ  کے حکم سے حکومت فرماتے ہیں۔چنانچہ جب آپصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہوا کو حکم ارشاد فرمایا تو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے صحابَۂ کرام کو اصحاب کہف کے غار(Cave)  تک لے گئی،یقیناً یہ آپ کا ایک زبردست معجزہ ہےکہ ہواؤں پر بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حکمرانی کا سکّہ قائم ہے۔

 (2)تاجدارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان یہ ہے کہ انسان تو انسان بے زبان جانور بھی انہیں پہچانتے اور ان کی تعظیم و توقیر بجالاتے تھے،چنانچہ غار کے اندر موجود اصحابِ کہف کے کُتّے نے جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحابہ کو دیکھا تو ان کے مبارک قدموں کے بوسے لینے لگا،اپنی دُم (Tail)ہلانے لگا اورپھر سرکے اشارے سے اندر آنے کو کہا۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ 

(3)صحابہ  کرام اور اہلِ بیت ِمصطفےٰسے محبت کرنے والوں کے لئے اللہ  کے نبی ،مکی مدنی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مغفرت کی دعا ارشاد فرمائی،ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اہلِ بیتِ اطہار اور