10 Muharram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram Ki Barkat

اِستغفار کیجئے اور  بارگاہ ِ الٰہی سے توبہ پر قائم   رہنے کی  بھیک طلب کیجئے۔(4)والدین کا اِکرام کیجئے۔(5) غُصّے پرقابو رکھئے۔(6)نوافل کی کثر ت کیجیے۔(7) سُرمہ لگائیے۔(النور فی فضائل الایام   والشھور، المجلس الحادی عشر فی فضل عاشوراء، ص۱۲۳) (8)یومِ عاشوراءکوبالخصوص اِثْمِدسُرمہ لگائیے،اس کی برکت سے آنکھیں نہیں دُکھیں گی، جیسا کہ

نبئ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جوشخص یومِ عاشوراء اِثْمِدسُرمہ آنکھوں میں لگائےتو اس کی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔( شعب الایمان،باب فی الصیام،صوم التاسع مع العاشر، ۳/۳۶۷، حدیث:۳۷۹۷)

اسی طرح10محرّ مُ الحرام کو(9)فضولیات سےبچئے۔(10)رشتہ داروں سےملاقات کیجئے۔ (11)خوشبوfragrance))لگائیے۔(12)روزہ داروں کوافطارکروائیے۔(13)قرآنِ پاک کی تلاوت کیجئے۔ (14) ستّربار سُبْحٰنَ اللہ کا وِرد کیجئے۔(15) یتیم کے سَرپر شفقت سےہاتھ پھیرئیے۔(16)ناراض مسلمانوں میں صلح کروائیے۔ (17)(ہوسکےتو)خوفِ خدا سے آنسو بہائیے۔(مرقع کلیمی،ص190ملتقطا)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

یومِ عاشوراء اور ہم

                               پىارےاسلامى بھائىو!ہمیں چاہئےکہ یومِ عاشورا ء نہ صرف خود بلکہ اپنے گھر والوں کوبھی ان اعمال کو بجالانےاورربِّ کریم کی رضاحاصل کرنےوالے نیک اعمال کی ترغیب دلائیں،یادرکھئے!جس طرح یومِ عاشوراءکو نیک کام کرنےکاثواب زیادہ ہے،اسی طرح  گناہ کرنےکاعذاب بھی زیادہ  ہے،مگرافسوس !فی زمانہ علمِ دین سےدُوری اورجہالت کی وجہ سے اس دن کوبھی  ہم عام دنوں کی طرح  غفلت اورفضولیات کےساتھ ساتھ گناہوں میں گزارتے ہیں، نہ  نیک اعمال