10 Muharram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram Ki Barkat

پائی جانے والی ہر رسم کو شریعت کے مطابق  کریں، اگر وہ جائز ہو تو اسے کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور اگر وہ ناجائز ہو تو اسے فوراً سے بیشتر ترک کردینا چاہیے۔

ناجائز رسمیں اپنانے والوں   کو نصیحت

تفسیرِصراط الجنان میں ہے:ایسے لوگوں  کو اپنے طرزِعمل پر غور کرنا چاہئےجوشریعت کےخلاف رسمیں  بجا لانےاوردیگر اَفعال کرنے پرکوئی شرعی دلیل پیش کرنےکی بجائے یہ کہنے لگتے ہیں  کہ ہمارے بڑے بوڑھےعرصَۂ دراز سےیہ رسم و کام کرتے چلےآ رہے ہیں  اور ہمارے خاندان میں  شاید ہی کوئی گھرایسا ہو جو ان رسموں  اور کاموں  کو نہ کرتا ہو،پھر ہم کسی کے کہنے پر ان چیزوں  کو کیسےچھوڑ سکتے ہیں! اگریہ لوگ اللہپاک اور اس کےرسول،رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےدئیےہوئےاحکام کو سامنےرکھ کر اپنے طر زِعمل پرصحیح طریقے سےغور کریں  تو انہیں  بھی معلوم ہو جائے گا کہ ان کی رسمیں  اور اَفعال شریعت کےسراسر خلاف ہیں  اور یہ ان کےکندھوں  پر اپنےاوردوسروں  کےگناہوں  کا بہت بھاری بوجھ ہیں۔اللہ کریم  ایسے لوگوں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور شریعت کے احکام کے مطابق عمل کرنے اور ان کے خلاف کام کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔(صراط الجنان،٧/۱۰۴ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

یومِ عاشُوراء اور واقعَۂ کربلا

                                                  پیارےاسلامی بھائیو!ہم ماہِ مُحَرّمُ الْحَرَامکےفضائل وبرکات اور بالخصوص یومِ  عاشورا  ءمیں کئےجانے والےاعمال اوراس دن  میں  پیش  آنے والے واقعات کےبارے میں سُن رہے تھے،10مُحَرّمُ الْحَرَام  ہمیں ہر سال شُہدائےکربلااوربالخصوص نواسَۂ رسول،سیِّدُ الشُّہداء،اِمامِ عالی