10 Muharram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram Ki Barkat

اپنےپاؤں پر اُٹھ کھڑی ہوئی۔جب باپ نےاس کوپاؤں پرکھڑےہوئےدیکھا توپوچھا: اےمیری بیٹی! تجھ سےاس رنج وغم اورمصیبت کو کس نے دُورکیاہے؟تو اس نےجواب دیا:اللہکریم نےمجھ پراپنی رحمت کابادل برسایااورانعامات ونوازشات میں ذرہ بھر بخل نہ کیا۔اےمیرےوالدِ محترم! میں نےاپنےپروردگارکی بارگاہ میں اس رات کاوسیلہ پیش کیاتواس نےمیری تکلیف دور فرما دی اور میرے جسم کو صحیح فرما دیا۔

(الروض الفائق فی المواعظ والرقائق، المجلس الثانی والاربعون الخ، ص ۲۳۶)

 صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

                 پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعہ سےایک بات یہ معلوم ہوئی کہ عاشوراء کی رات دعائیں قبو ل  ہوتی ہیں،دوسرایہ بھی معلوم ہواکہ ہمارےبُزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمشبِ عاشوراء کوعبادت وریاضت میں گزارتے تھے، وہ نیک لوگ دوسروں کو بھی جمع کرکے ربِّ کریم کا ذکرکرتے، تلاوتِ قرآن کرتے،یتیموں اور بیواؤں کی حاجت روائی کرتے،غریب ومسکین لوگوں کی دیکھ بھال کرتےتھےاوراس رات کابےحدادب واحترام کرتےتھےاور اپنےرزقِ حلال سےنذرونیازکرتے تھے،لہٰذاہمیں بھی اس رات  کو عبادت میں اوردن کوروزےکی حالت میں  گزارناچاہئے۔ کیونکہ عاشوراء کےدن کی ایک فضیلت یہ بھی ہےکہ اس دن روزہ رکھنےکی بڑی برکتیں ہیں،خود ہمارے  پیارے آقا، مدینےوالےمُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاِس دن روزہ رکھنےکی ترغیب ارشادفرمائی ہے، آئیے!عاشوراء کےدن روزہ رکھنے کےفضائل پرتین (3)فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں :

عاشوراء کے روزے کےفضائل

1.   ارشادفرمایا:عاشوراء کاروزہ رکھواس دن انبیائےکرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام روزہ رکھتےتھے۔(جامع صغیر،ص۳۱۲، حدیث: ۵۰۶۷)