10 Muharram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram Ki Barkat

کرنےمیں مددملےگی۔آیئے!دل جوئی کرنےکےفضائل پر مشتمل (3) فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں:چنانچہ

دل جوئی   کےفضائل

1.   ارشادفرمایا: اللہ پاک کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔ (معجم                                                                         کبیر، ۱۱/۵۹، حدیث:۱۱۰۷۹)

2.   ارشادفرمایا: بے شک مغفرت کو واجب کر دینے والی چیزوں میں سے تیرا اپنے مسلمان بھائی کا دل خوش کرنا بھی ہے۔ (معجم اوسط، ۶/۱۲۹،حدیث:۸۲۴۵)

3.   ارشادفرمایا: جوشخص  کسی مسلمان کادل خوش کرتاہےتواللہ پاک اُس خوشی سےایک فرشتہ پیدا فرماتا ہےجو اللہ پاک کی عبادت اور اس کی  وحدانیت بیان کرتارہتا ہے۔ جب وہ آدمی مرنے کے بعد اپنی قبر میں پہنچتا ہے تو وہ فرشتہ اُس کےپاس آکر کہتاہے:کیا تم مجھےجانتے ہو؟آدمی کہتا ہے:تم کون ہو؟وہ کہتا ہے :میں وہ خوشی ہوں جوتُونےفُلاں بندےکےدل میں داخل کی تھی اور آج میں تیرا دل بہلاکر پریشانی دُورکروں گا،میں تجھےتیری حجت یاددلاؤں  گا،میں نکیرین( قبر میں سوالات کرنےوالے فرشتوں )کےجواب میں  تجھے حق  پرثابت قدم رکھوں گا،میں قیامت کےدن تیرے ساتھ ہوں گا،ربِّ کریم  کی بارگاہ میں تیری شفاعت کروں گااورجنت میں تیرامقام دکھاؤں گا۔(موسوعة ابن ابی الدنیا، قضاء الحوائج ، ۴/۲۱۳، حدیث: ۱۱۵)

     صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

  پىارے اسلامى بھائىو!یوں تو ماہِ محرّ مُ الحرام مکمل ہی رحمتوں اور برکتوں بھرا ہے مگر بالخصوص(Specially) اس ماہ کا دسواں دن جسے عاشوراء کہتے ہیں،اس کی شان و عظمت کےکیا کہنے،یہ