Maut Ke Qasid

Book Name:Maut Ke Qasid

موت کے مُنہ میں چلی جاتی ہے،ہر جاندار کوموت کے دروازے سے گُزرنا پڑےگا۔موت کاوَقْت یقیناً مُعیَّن ہے مگر ہمیں  اس کا علم نہیں کہ کب موت سے ہمارا سامنا ہوجائے۔ لیکن جب سر اور داڑھی کے بالوں  میں چاندنی چمکنے لگے(یعنی سفید بال نمودار ہوجائیں )اورعُمر بھی زِیادہ ہو جائے تو پھر جان لینا چاہیےکہ اب  اِمتحان سر پر ہےکیونکہ جوانی کی اُڑان کے بعد بُڑھاپے کی ڈَھلان موت کے  قاصد(پیغام دینے والے) ہیں۔آیئے!موت کے ان  قاصدوں کے بارے میں ایک حِکایَت سُنتے ہیں  اوراس سے  نصیحت کے مَدَنی پُھول چُن کراپنی اصلاح کی کوشش بھی  کرتے ہیں ۔چنانچہ

موت کے تین(3) قاصد:

اللہ پاک کے پیارے نبی حضرتِ  یعقوب  عَلَیْہِ السَّلَام اور مَلَکُ الْموت حضرتِ عزرائیلعَلَیْہِ السَّلَام میں دوستی تھی۔ ا یک بارجب  مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ السَّلَام آئے تو حضرت  یعقوب  عَلَیْہِ السَّلَام نے اِسْتِفسار فرمایا کہ آپ مُلاقات کے لیے تشریف لائے ہیں یامیری رُوح قَبْض کرنے کے لیے ؟ کہا: مُلاقات کے لیے۔فرمایا: مجھے وفات دینے سے قبل میرے پاس اپنے قاصِد(پیغام دینے والے) بھیج دینا۔مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا: میں آپ کی طرف دو(2) یا تین(3) قاصد بھیج دوں گا۔ چُنانچِہ جب رُوح قَبض کرنے کے لیے مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ السَّلَام آئے توآپ  عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: آپ نے میری وفات سے قبل قاصِد بھیجنے تھے وہ کیا ہوئے ؟ حضرتِ   مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا: سیاہ یعنی کالے بالوں کے بعد سفید بال ، جِسمانی طاقت کے بعد کمزوری اور سیدھی کمر کے بعدکمر کا جُھکاؤ ، اے یعقوب (عَلَیْہِ السَّلَام) !موت سے پہلے انسان کی طرف میرے قاصد ہی تو ہیں۔(مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۲۱)