Maut Ke Qasid

Book Name:Maut Ke Qasid

پیارے  اسلامی  بھائیو! اگر ہم چاہتے ہیں کہ موت کی یاد ہر وَقْت ہمارے دلوں میں مَوجُود رہے اور ہم وَقتاً فوقتاً موت کی تیاری کرتے رہیں اور اس کے علاوہ دیگر گُناہوں سے بھی بچتے رہیں تو اس کیلئے  ہمیں ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے کہ جس ماحول میں ہمیں گُناہوں کی سَزاؤں اور نیکیوں کی جزاؤں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا رہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہفی زمانہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار   دینی ماحول  میں گُناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے مَحَبَّت کی ترغیب دلائی جاتی ہے، لہٰذا  آپ بھی دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیےاورموت کے بارےمیں مَزید مَعلُومات حاصِل کرنے کیلئے  مکتبۃُ المدِینہ کی  کتاب اِحْیاءُ العلوم جلد 5 سے  ’’موت  اور اس کے بعد  کا بیان‘‘نیز مکتبۃُالمدینہ کا 44 صفحات پر مشتمل رسالہ’’موت کا تصور‘‘پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ بےحد مفید معلومات حاصل ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے  اسلامی بھائیو! آج 15 شعبان کی رات  ہے 15 شعبان کے روزے کی ایک خاص فضیلت ہے، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرتِ  علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کرم اللہ  وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ نبیِّ کریم، رء وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے: جب 15 شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بےشک اللہ پاک غروب آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دُوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے