Maut Ke Qasid

Book Name:Maut Ke Qasid

کہ میں اسے جنَّت میں داخل کروں اور اگر اسے شِفا دوں تو اس کے گوشت کو بہتر گوشت سے بدل دوں اور اس کے گُناہ مٹادوں۔(موطا امام مالک،ج۲، ص۴۲۹، الحدیث: ۱۷۹۸)

اللہ پاک ہمیں ہر بیماری وپریشانی میں صبرکرنے  اور اپنی موت کو یاد رکھتے ہوئے اس کی زِیادہ سے زِیادہ تیاری کرنے کی  توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جہنّم کے دروازے پر نام:

        پیارے  اسلامی  بھائیو! آخرت کی تیاری نہ کرنا اور گُناہوں پرڈَٹے رہنا  باعثِ ہلاکت اور خُدا و مُصطَفٰے  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی کا سبب  ہے۔موت کے بعد توبہ کا دروازہ بند کردیا جائے  گا  اور ہمارے گُناہوں کا نتیجہ عذاب کی صُورت میں ہمارے سامنے آجائے گا ،اُس وَقْت پچھتانے اور سَر پچھاڑنے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، لہٰذاابھی مَوقع  غنیمت جانتے ہوئے گُناہوں سے سچّی توبہ کرکے نَمازوں، رَمَضانُ المُبارَک کے روزوں اور سُنَّتوں بھری زِندگی گُزارنے کا عَہد کرتے ہوئے موت کی تیاری شروع کر دیجئے۔ ابھی ہم میں سے اکثر  جوان ہیں اور جوانی اللہ  پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اسے  عبادت ورِیاضت  میں  بسر کیجئے، کل بُڑھاپے میں ہمت ختم ہوجائے گی  اَعضا بھی  جواب دے چکے ہوں گے  اس وقت عبادت کرنا  مشکل ہوگا۔

موت کا ایک قاصد ’’بڑھاپا‘‘