Faizan e Syeda Khatoon e Jannat

Book Name:Faizan e Syeda Khatoon e Jannat

ہیں اور چکی چلا رہی ہیں  لیکن مُعَاملہ اس کے اُلٹ تھا، چنانچہ دروازے کی دراڑ سے حضرت اُمِّ اَیْمن رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی نگاہ اندر پڑی تو دیکھ کر حیران رِہ گئیں کہ چکی چل رہی ہے، اس میں دانے پیسےجا رہے ہیں، ساتھ ہی حسنینِ کریمین(امام حسن و امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا) پنگھوڑے میں آرام فرما ہیں اور ان کا پنگھوڑا بھی ہِل رہا ہے مگر سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا چکی کے قریب ہی زمین پر آرام فرما رہی (یعنی سَو رہی) ہیں۔ حضرت اُمِّ اَیْمن رَضِیَ اللہُ عَنْہَا فرماتی ہیں: یہ معاملہ دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی؛ چکی خود بخود کیسے چل رہی ہے؟ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کا پنگھوڑا خود بخود کیسے ہِل رہا ہے؟ میں اپنے اس تعجب کا حل معلوم کرنے کے لئے غیبوں پر خبردار نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ بابرکت میں حاضِر ہوئی اور بتایا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! سیدہ تو آرام فرما ہیں مگر چکی بھی چل رہی ہے، پنگھوڑا بھی ہِل رہا ہے؟ آخر یہ مُعَاملہ کیا ہے؟  پیارے آقا ومولیٰ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ اَیْمن! سخت گرمی ہے، رمضان ہے، فاطمہ  نے روزہ رکھا ہوا ہے، اللہ پاک نے فاطمہ پر نیند غالب کر دی تاکہ کچھ دیر آرام کر لیں اور انہیں گرمی کی شِدَّت محسوس نہ ہو اور فرشتوں کو بھیج دیا جو چکی چلا رہے ہیں اور پنگھوڑا ہِلا رہے ہیں۔([1]) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے! سخت گرمی اور گرمی بھی عرب شریف کی،ماہِ رمضان اور سیدہ فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عَنْہَا نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ اور ایک ہم ہیں ہمارے


 

 



[1]...سفینہ نوح، حصہ: دوم، صفحہ:35۔