Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat
ہے، سر درد ہوتا ہے یا کوئی اور مصروفیت ہو جاتی ہے تو تِلاوت یا نیک معمولات رِہ جاتے ہیں، مگر امیرِ اہلسنّت کی استقامت پر قربان کہ کوئی بھی کام ہو، کیسا ہی موقع ہو، آپ الحمد للہ! تِلاوتِ قرآن کو کل پر نہیں ڈالتے، یہاں تک کہ 2016 میں جب آپ کا آپریشن تھا، اس رات بھی آپ نے سُورۂ ملک کی تِلاوت فرمائی۔ سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے امیرِ اہلسنّت کی...!!
سُورۂ ملک کی فضیلت
ہم نے امیرِ اہلسنّت کا سورۂ ملک شریف پڑھنے کا معمول سُنا، اس مبارک سُورت کو پڑھنے کے فضائل کیا ہیں؟ سنیئے! (1):حضر ت ابو ہر یرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بیشک قرآن میں 30 آیتوں پر مشتمل ایک سورت ہے جو اپنے قاری کیلئے شفاعت کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت کردی جائے گی اور یہ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ ہے۔([1]) (2):حضر ت ا َنس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ عالَم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: قرآن کریم میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کے بارے میں جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنّت میں داخل کرادے گی اور وہ یہی سورۂ مُلک ہے۔([2]) (3):حضر ت عبد اﷲ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے: تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا، پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا: تمہارے لئے میری