Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat
(2):امیرِ اہلسنّت اور قرآن پر عمل
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرناواقعی بہت فضیلت والا کام ہے، پِھر اس سے بھی زیادہ فضیلت والا کام قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرنا ہے۔ یہ بہت سادہ سی بات ہے،قرآنِ کریم یقیناًکتابِ برکت بھی ہے، اس کے ذریعے ہم برکتیں بھی لیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ کتابِ ہدایت اور کتابِ عَمَل بھی ہے، جب تک ہم اس پر عمل نہیں کریں گے، اس وقت تک ہدایت کیسے مِل سکے گی؟ اس لئے قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اب ہم جب شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت کی سیرتِ پاک کودیکھتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ نے قرآنی تعلیمات کو بہت گہرائی کے ساتھ اپنایا اور اپنی زندگی میں نافِذ کر رکھا ہے، آپ ایک طرف قرآنِ کریم کو پڑھتے جائیں، دوسری طرف امیرِ اہلسنّت کی سیرت کو دیکھتے جائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قرآنی تعلیمات کی عملی تصویر امیرِ اہلسنّت کی سیرت میں نظر آئےگی۔ مثال کے طور پر *قرآنِ کریم تقویٰ کی تعلیم دیتا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت متقی ہیں *قرآنِ کریم نیکی کی ترغیب دیتا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت قدم قدم پر نیکیاں کرتے نظر آتے ہیں *قرآنِ کریم ذِکْرُاللہ کا سبق دیتا ہے، امیرِ اہلسنّت کا معمول ہے کہ کثرت سے ذِکْرُ اللہ کرتے ہیں، جیسے ہی دو چار منٹ بھی فارغ مل جاتے ہیں، زبان پر اللہ، اللہ کا ذِکْر شروع کر دیتے ہیں *قرآنِ کریم صبر کی تعلیم دیتا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت صبرکرنے والے ہیں *قرآنِ کریم شکر کی تعلیم دیتا ہے، امیرِ اہلسنّت شکر کرنے والے ہیں *قرآنِ کریم بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کی ترغیب دیتا ہے، الحمد للہ!