Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat
امیرِ اہلسنّت نے قرآن سیکھنے کی ترغیب دِلاتے ہوئے مزید فرمایا: یاد رَکھیے! قربانى کے بغىر کچھ نہىں ہوتا، اگر آپ کہیں کہ بىٹھے بٹھائے سب کچھ ہو جائے تو نہیں ہو گا بلکہ اس کیلئے کوشش کرنی پڑے گی۔ سب اسلامی بھائی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کا پکّا ارادہ کریں اور ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ میرا یہ مقصد ہے کہ میں اب اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قرآنِ مجید کی تعلیم عام کروں گا۔ یاد رَکھیے! مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذِمَّہ داران کو ساتھ لے کر چلیے کہ مِل جُل کر چلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سب بہتر ہو جائے گا ورنہ شیطان کہیں ناچاقیاں نہ پیدا کر دے۔ ([1])
اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم پڑھنے، سیکھنے، اس پر عمل کرنے اور امیرِ اہلسنّت کے سائے میں رہتے ہوئے نیک کام کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔