Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat

اس مقام پر بہت بڑے مفسر امام رازی    رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: بلندرُتبہ انسان کے یہی 2 وَصْف ہوتے ہیں (1):وہ خود صاحِبِ کمال، صاحِبِ حکمت ہوتا ہے (2):دوسروں کو نیکی کی دعوت دیا کرتا ہے۔ ([1])

الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت میں یہ دونوں ہی وَصْف بہت اعلیٰ سطح پر موجود ہیں، اللہ پاک کے فضل سے آپ کو حکمت بھی کمال عطا کی گئی ہے اور آپ نیکی کی دعوت دینے، دوسروں کو نیک رستے پر چلانے میں بھی بہت رغبت رکھتے ہیں، آپ نے نیکی کی دعوت کے دِینی کام کو اتنے بڑے پیمانےپر کرنے کی سعادت حاصِل کی ہےکہ آج کے دور میں اس کی مثال نہیں ملتی، آپ نے لاکھوں کی زندگیاں تبدیل کی ہیں، لاکھوں بےنمازیوں کو نمازی بنایا ہے، لاکھوں گُنَاہوں میں ڈوبے ہوؤں کو نیک رستے کا مسافِر بنایا ہے۔

امیرِ اہلسنّت اور خدمتِ قرآن

پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت جس طرح قرآنِ کریم پڑھنے کی عادَت رکھتے ہیں، شوقِ تِلاوت، ذوقِ تلاوت سے مالا مال ہیں، قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے والے ہیں، اسی طرح آپ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے والے بھی ہیں، آپ نے آج کے دور میں قرآنِ کریم کی بہت بڑے پیمانے پر خدمت کا شرف پایا ہے۔

الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت مدنی مذاکروں میں، بیانات میں، دُعاؤں کے ذریعے قرآنِ کریم پڑھنے، یاد کرنے، اس کی تِلاوت کی سعادت پانے اور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر اسے سمجھنے


 

 



[1]... تفسیرِ رازی، پارہ:21، سورۂ لقمان، زیر آیت:13، جلد:9، صفحہ:119۔