Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat
نہیں رہے ہوتے۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ جب تِلاوت ہو رہی ہو تو اسے خاموشی کے ساتھ خوب تَوَجُّہ سے سننا چاہئے۔
پِھر امیرِ اہلسنّت کا ذوقِ عَمَل اور قرآنی آیات پر گہری نظر بھی دیکھئے! آپ سے جب پوچھا گیا کہ آپ سیڑھیوں پر ہی کیوں بیٹھ گئے تو آپ نے قرآنی آیت پڑھی اور بتایا کہ کوئی اس قرآنی آیت پر عَمَل سے محروم نہ ہو جائے، اس لئے میں سیڑھیوں پر ہی بیٹھ گیا تھا۔ سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک امیرِ اہلسنّت کی خیر فرمائے! آپ یقیناً نیک بندے ہیں، ہمارا حُسْنِ ظن ہے کہ ولیِّ کامِل ہیں، آج کے دور میں آپ نے قرآنِ کریم کی جو خدمت کی ہے، جس گہرائی کے ساتھ قرآنِ کریم پر عَمَل کر کے دکھایا ہے، یہ آپ کی سیرت کا اچھوتا اور نمایا پہلو ہے۔ اللہ پاک امیرِ اہلسنّت کا صدقہ ہمیں بھی قرآنِ کریم پڑھنے، اسے اچھی طرح سمجھنے اور اس پر پابندی کے ساتھ عَمَل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا مختصر تَعارُف
*شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانئ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی وِلادتِ باسَعَادت 26 رمضان المبارک 1369 ھ بمطابق 12 جولائی، 1950ء بروز بدھ پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں ہوئی *آپ کی کنیت: ابوبلال اور تخلص (یعنی شعروں میں اَصْل نام کی جگہ استعمال ہونے والا نام): عطّار ہے *امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ بچپن ہی سے بہت سادہ طبیعت کے مالِک ہیں، آپ کے اَہْلِ محلہ جو بچپن سے آپ کو جانتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں بھی اگر کوئی آپ کو ڈانٹ دیتا یا مارتا تو جواباً انتقامی کاروائی نہ کرتے بلکہ خاموشی اختیار فرماتے اور صبر کرتے، ہم نے انہیں بچپن میں