Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat

Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ki Quran Se Muhabbat

تھےمگر اس صورت میں بھی الحمدللہ! جماعت نہ چھوڑی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! قرآنی تعلیم یعنی نماز کی کیسی زبردست پابندی ہے، آج کل ہمارے ہاں تو معمولی معمولی باتوں پر لوگ جماعت تو کیا نماز ہی قضا کر ڈالتے ہیں بلکہ دیکھا جائے تو لاکھوں لاکھ مسلمان ہیں جن کا نمازوں کا معمول ہی نہیں ہے، سِرے سے پڑھتے ہی نہیں ہے، بس جمعہ یا عِید کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔ الامان والحفیظ! اللہ پاک امیرِ اہلسنّت کا صدقہ ہمیں پابندی کے ساتھ نمازیں پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صاحبِ علم و حکمت

پیارے اسلامی بھائیو! 21 وِیں پارے میں ایک بہت بلند رُتبہ ہستی کا ذِکْر ہوا ہے، ایک پُوری سُورت ہے: سورۂ لقمان۔ حضرت لقمان حکیم   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   بہت اُونچے رُتبے والے تھے، آپ نے کئی نبیوں کی زیارت کی، اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں آپ کی تعریف فرمائی، اتنے اُونچے رُتبے والے ہیں، سورۂ لقمان میں حضرت لقمان حکیم   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کے 2بہت اہم اَوْصاف بیان ہوئے ہیں: (1):آپ کو حکمت عطا کی گئی:

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ (پارہ:21، لقمان:12)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: ہم نے لقمان کو حکمت عطا فرمائی

 (2):آپ نیکی کی دعوت دینے والے تھے:

وَ اِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَ هُوَ یَعِظُهٗ (پارہ:21، لقمان:13)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا اے میرے بیٹے!


 

 



[1]...تعارف امیرِ اہلسنّت، صفحہ:51