Book Name:Alfaz Ki Taseer Main Lehjay Ka Kirdar
کرے۔([1])
اللہ پاک ہمیں لوگوں کے ساتھ اچھے انداز اور اچھے لہجے میں پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیّٖن صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ چند خوبصورت مدنی پھول سنئے :
* کسی بھی نگران کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت دینے والا ،نرمی کرنے والا اورشفقت کرنے والاہو۔([2])
* کامیاب مبلغ بننے کے لیے معاشرتی ادب وآداب(Social Manners)کا خیال رکھناضروری ہے ۔([3])
* اپنے رَویے اوراندازپر غور کرتے رہنا چاہئے،ایسااندازاختیارنہ کریں،جسے بداخلاقی یارُوکھاپن سمجھاجائے۔([4])
* بداخلاق مبلغ دِین کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچاتاہے۔([5])
* مدنی مشوروں میں لہجہ سخت نہیں ہوناچاہئے،نرمی سے گفتگوکریں، ہمارایہ مشورہ ہمیں جنّت کے بجائے دوسروں کی دل آزاری کرکے معاذاللہ کہیں جہنّم کی طرف نہ لے