Gaflat Ka Anjam

Book Name:Gaflat Ka Anjam

ترغیب دی گئی ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم حدیث پر عمل کرنے والے بھی بن جائیں گے نیزاللہ پاک کے پسندیدہ بندوں میں بھی شامل ہوجائیں گے کیونکہ اللہ پاک توبہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتاہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح،   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ج۱ صفحہ ۵۵حدیث: ۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں*جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے (دُرِّ مُختار، ۹/۶۶۸) صَدْرُ الشَّریعہ، بَدْرُ الطَّریقہ مَوْلاناامجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں: منقول ہے: جو جُمُعہ کے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے) اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمُعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشْوائے (کاٹے) تو رَحمت آئیگی اور گناہ جائیں گے۔(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتَار،۹/۶۶۸۔ بہارِشريعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵،۲۲۶)