Gaflat Ka Anjam

Book Name:Gaflat Ka Anjam

اور یہ ان کےاقرار کےسراسر خلاف ہے۔ (3)کہتے ہیں کہ آخر ہمیں مرنا ہے مگر کام ایسے کرتے ہیں جیسےانہیں کبھی مرنا ہی نہیں ۔(مکاشفۃ القلوب ،ص۴۵،ملخصا )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج  واقعی ہماری حالت  یہ ہوتی جارہی ہے کہ  ہم  دنیا کمانے کیلئے تو بہت کوشش کرتے ہیں مگرفکرِآخرت سے غافل رہتے ہیں  ،دن  رات مالدار بننے کے سنہرے خواب تو دیکھتے ہیں،عمدہ گاڑیوں میں گھومنے، نت نئے فیشن اپنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک دن ہمیں مرنا بھی پڑے گا اور اس ہنستی بستی دنیا کو چھوڑکر  خالی ہاتھ یہاں سے جانا ہوگا۔ مگر ہم میں سے کسی کو معلوم نہیں کہ ہماری موت کب آئے گی ، آج کا دن ہماری زِنْدگی کا آخری دن ہوگا  یا آنے والی رات ہماری زِنْدگی کی آخری شب ہوگی ، بلکہ ہمارے پاس تواس کی بھی ضَمانت نہیں کہ ایک کے بعد دوسرا سانس بھی  لے پائیں گے یا نہیں ؟ممکن ہے  جو سانس ہم لے رہے ہیں وہی آخری ہو دوسرا سانس لینے کی نوبت ہی نہ آئے۔ آئے دن یہ خبریں ہمیں سُننے کو ملتی ہیں کہ فُلاں شخص بالکل ٹھیک ٹھاک  تھا ، اسے بظاہر  کوئی مَرض بھی نہ تھا ،لیکن اچانک ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے چندہی لمحوں میں موت کے گھاٹ اُترگیا،آئیے! ایک عبرت ناک واقعہ سنئے اور گناہوں سے توبہ  کرکے نیکیوں میں مشغول ہوجائیے۔ چنانچہ  

سیلاب میں غرق ہوگیا

منقول ہے ایک شخص نے سیلاب (Flood) آنے کی جگہ اپنا گھر بنا رکھا تھا۔جب اس سے کہا گیا کہ یہ بہت خطرناک جگہ ہے یہاں سے ہٹ جاؤ ۔تواس نے کہا:مجھے معلوم ہے کہ