Book Name:Gaflat Ka Anjam
ہوئے زندگی میں ہی قبروحشر کی تیاری شُروع کردینی چاہیے اور غفلت جیسی بیماری سے نجات کیلئے اس کا علاج کرنا چاہیے کیونکہ ہر بیماری سے بچنےکیلئے طریقہ علاج اختیار کیا جاتاہے جس پرعمل کرکے شفاء ہوجاتی ہے ۔ آئیے ! غفلت جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے چند طریقے (Methods)سنئے اور اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے کوشش کیجئے ۔
فی زمانہ نیکیوں سےدورہونےاورغفلت کےگہرےگھڑےمیں جا پڑنے کا ایک اہم سبب دنیا کی محبت ہے جوانسان کو حلال وحرام کی تمیز بھلا کر نیکیوں سے دور کردیتی ہے لہٰذا اپنے دل سے دنیاوی محبت نکال دیجئے کیونکہ یہی سارے فساد کی جڑ ہے ۔ حضور نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشاد فرمایا: جسے دنیا کی محبت کا شربت پلایا گیا وہ تین چیزوں کا مزہ ضرور چکھے گا۔ (۱) ایسی سختی جس سے اس کی تھکن دورنہ ہوگی،(۲)ایسی حرص جس سے وہ غنی نہ ہوگا، (۳)ایسی خواہش جس کی تکمیل نہ کرسکےگا۔ لہذا جس نے دنیا کو طلب کیا آخرت اسکے مرنے تک اسےتلاش کرتی رہے گی ، جب وہ مرجائے گا تو وہ اسے پکڑلے گی اورجس نے آخرت طلب کی دنیا اسے ڈھونڈتی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس میں سےاپنا پورا رزق حاصل کرلے۔(طبرانی کبیر،عبداللہ بن مسعود، ۱۰/ ۱۶۲،رقم: ۱۰۳۲۸،ملتقطا)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
غفلت بھری زندگی سے پیچھاچُھڑانےکیلئے نیک لوگوں کی صحبت اختیارکیجئے کہ اس کی برکت سے ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق ملے گی۔ فی زمانہ دعوتِ اسلامی