Book Name:Gaflat Ka Anjam
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قاضئِ کوفہ محمدبن غسانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتےہیں کہ عیدِ قربان کے دن میں اپنی والدہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نےوہاں پھٹےپُرانےبو سیدہ کپڑےپہنےہوئےایک بڑھیا کو دیکھا۔مجھے اس کااندازِ گفتگو بہت اچھا لگا ۔میں نے اپنی والدہ سے پوچھا :یہ عورت کون ہے ؟انہوں نے فرمایا :یہ تمہاری خالہ عانیہ ہےجو ہارو ن رشید کےوزیرجعفر بن یحیٰ بر مکی کی ماں ہے ۔میں نےانہیں سلام کیا تو انہوں نے میرے سلام کا جواب دیا ۔میں نے ان کی خیریت دریافت کی اورپوچھا آپ کی یہ حالت کیسے ہوئی؟ تو انہوں نے فرمایا : بیٹا ہم نے