Gaflat Ka Anjam

Book Name:Gaflat Ka Anjam

ہیں ۔ یادرکھئے! ابھی وقت ہے غفلت سےبیدارہوکر فوراً توبہ کرلیجئے کہیں ایسانہ ہوکہ  موت  اچانک  روشنیوں سےجگمگاتے کمرےمیں آرام دِہ  بستر سے اُٹھا کر  کیڑے  مکوڑوں سے   بھری  اندھیری  قبر میں سُلادے  اور پھر  چلاتے رَہ  جائیں کہ اے مالک! مجھے  دوبارہ دنیا  میں بھیج دے وہاں جا کر تیری  خوب عبادت کروں گا،اپناسارا مال تیری راہ میں لُٹادوں گا،پانچوں نَمازیں  باجماعت مسجِد کی پہلی صَف میں تکبیرِ  اُولیٰ کے ساتھ اَدا کروں گا یادرکھئے! اس وقت کی  چیخ وپکار  سے کوئی فائدہ نہ دےگی کیونکہ  قرآنِ پاک  اس بارےمیں پہلےہی  سےخبردار کرچکا  ہے۔چُنانچِہ پارہ28 سُوْرَۃُ الْمُنافِقُوْن کی آیت   10اور11میں ارشادِ  رَبُّ الْعزت ہے :

وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍۙ-فَاَصَّدَّقَ وَ اَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۰) وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَاؕ-وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠(۱۱)

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اورہمارےدیئےمیں سےکچھ ہماری راہ میں خرچ کروقبل اس کےکہ تم میں کسی کو موت آئے  پھر کہنے لگے، اے میرے رَبّ! تُو نے  مجھے تھوڑی مدّت  تک کیوں مُہْلَت نہ دی کہ میں صَدَقہ دیتا اور نیکوں میں ہوتا اور ہرگز اللہ کسی جان کو مُہْلَت نہ دے گاجب اُس کا وعدہ آجائے اور اللہ  کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہواکہ  موت کے وقت انسان غفلت سے بیدار ہوجاتاہے اور وہ اس وقت بڑا  افسوس کرتا ہے کہ  کاش!مجھے تھوڑی سی مہلت مل جاتی  اور میں نیک عمل کرلیتا،  کاش میں نے اپنی زندگی کو غفلت میں نہ گزارا ہوتا ،کا ش! میں نے ربِ کریم کو راضی کرلیا ہوتا  لیکن  اس وقت پچھتانے سے کوئی فائدہ نہیں  ہوگا۔لہٰذا عَقل مند(Wise) وہی ہے جو اپنی زندگی میں غفلت سے بیدار رہتے ہوئے نیکیوں  کا  ذَخیرہ اِکٹّھا کر لے