Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

حلال مال میں سے جس قَدر آسانی ہوسکے راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں خرچ کرتے رہا کریں۔ صدقہ دینے سے ہمارے مال میں ہرگز کمی نہیں آتی بلکہ مزید بڑھتا ہے ۔ حضرت ابوکبشہ اَنْماری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبیِّ مکرّم،رسولِ اکرم، شہنشا ہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سُنا کہ تین باتیں وہ ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں اور(ان میں سے ) ايک بات کی تمہيں خبر ديتا ہوں اسے ياد رکھو ، فرمایا: کسی بندے کا مال صدقہ کرنے سے کم نہیں ہوتا۔(ضیاۓ صدقات ص۱۵۳،ملخصاً) ایک اورحدیث ِپاک میں ارشاد فرمایا: نماز(ایمان کی)دلیل ہے اور روزہ (گناہوں سے) ڈھال ہے اورصدقہ کوتاہیوں کویوں مٹادیتا ہے جیسے آگ کو پانی۔(ضیاۓ صدقات ص۱۵۲)تومعلوم ہواراہِ خُدا میں خَرْچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ کہ اس سے نہ صِرف اَجرو ثواب ملتا ہے بلکہ  صَدقہ ہمارے کیے ہوۓ گناہوں کا کفّارہ بھی بن جاتا ہے اورہماری آخِرَت بھی سَنْورجاتی ہے۔ آپ  سے بھی مدنی التجا ہے کہ اپنے صدقات عطیات  دعوت اسلامی کو دے کر نیکی کے کاموں کو بڑھائیے اور دونوں جہانوں کی بھلائیاں حاصل کیجئے۔راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کے فَضائل و دیگر اَہم معلومات  حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی  مطبوعہ کتاب ’’فضائلِ صدقات ‘‘ کا مطالعہ  بے حد مفید ثابت ہوگا ۔  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حسنینِ کریمین اور دلجوئی  :