Fazail e Hasnain Karimain

Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

ہے  اگر کبھی شیطان کے بہکاوے میں آکر غلطی ہوجائے اورکسی  کو ہماری طرف سے تکلیف پہنچ جائے تو اللہ  تعالٰی سے ڈر کر فَوْراً اپنے مسلمان بھا ئی سے سچّے دل سے مُعافی مانگ لینی چاہیے۔ہرگز ہرگز سُستی و شَرْم سے کام نہیں لیناچاہیے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دنیا میں ہماری شَرْم کل بروزِ قِیَامت ساری  مخلوق کے سامنے شَرْمِنْدگی اوررُسوائی کا سَبَب بنے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حسنینِ کریمین  کاعلم و فضل:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا امام حَسن اور سَیِّدُنا امام حُسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہما نے چونکہ مَدِیْنَۃُ الْعِلْم نبیِّ کریم ،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اور بابِ مَدِیْنَۃُ الْعِلْم امیرُالمؤمنین حضرتِ سیّدُنامَولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی زیرِ نگرانی پَرْوَرِش پائی ،تو اِن دونو ں مُعَظَّم ْہستیوں کے  فیضانِ تَرْبِیَت کی برکت سے  دونوں شہزادے بھی عِلم و فَضْل میں مُمتازونُمایاں مَقام رکھتے ہیں۔آئیے دونوں کے عِلمی مقام ومرتبے کے بارے میں سنتے ہیں ۔حضرت سَیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ عُمر بھر احادیثِ مُبارکہ سیکھنے اور اِنکی اِشاعت و تَرْوِیْج میں کُوشاں رہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے براہِ راست تاجدارِ مدینہ ، سُرورِ قَلْب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے احادیث سنیں،رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےعِلاوہ اپنے والد حضرتِ علی ،بھائی امامِ حُسین اور دیگر اکابر صحابہ سے احادیث روایت کیں۔اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنی اور اپنے بھائی کی اَوْلاد کو حُصُول ِ تَعلیم کے بارے میں بڑی تاکید کرتے ،ایک بار  اِرشاد فرمایا : علم حاصل کرو! آج