Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

تین دن کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی سعادت عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم   

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے  حضرتِ سیّدُنا امامِ حسن اورحضرت سیّدُنا امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کی شان وعَظَمَتْ سے مُتَعَلِّق سننے کی سَعادت حاصل کی۔اِن حضرات کی سیرتِ مبارکہ میں ہمارے لیے بھی تَربِیَت کے بے شُمار مَدَنی پھول ہیں ۔سب سے پہلے ہم نے حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہما  سے مَحَبَّت کا واقعہ اور مُفتی احمدیار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان   کی بیان کردہ شَرَح سنی جس سے معلوم ہواکہ دورانِ خُطبہ  منبر شریف سے اُٹھ کر دونوں شہزادوں کوا ُٹھانے کے لیے آنا یہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی خاصِیَّت تھی آپ کے علاوہ خُطبے کے دوران کسی اورکو اس کی اِجازت نہیں۔ اس کے بعد دونوں شہزادوں کے نام وکُنْیَت مَعَ اَلْقاب  ہم نے سماعَت کیےاور  ضِمْنا ً عقیقے سے مُتَعَلِّق یہ بھی معلوم ہواکہ وِلادت کے ساتویں روز عقیقہ کرنا سنّت اور افضل ہے ۔عقیقے سے مُتعلِّق مزید معلومات کے لئے شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال  محمدالیاس عطار