Book Name:Fazail e Hasnain Karimain
گا‘‘۔ (دُرِّمُختارج۳ ص ۱۸۳)٭ قَبْر کے اوپر "اگر بتّی" نہ جلائی جائے اس میں سُوئے ادب (یعنی بے ادبی) اور بد فالی ہے۔(اور اس سے میِّت کو تکلیف ہوتی ہے)ہاں اگر (حاضِرین کو) خوشبو(پہنچانے) کے لیے(لگانا چاہیں تو) قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحۡبوب (یعنی پسندیدہ) ہے۔(مُلَخَّص از فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص ۴۸۲، ۵۲۵)٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک اورجگہ فرماتےہیں:صحیح مسلم شریف میں حضرت عَمْرْوبِن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ، انہوں نے دمِ مرگ (یعنی بوقت ِوفا ت ) اپنے فرزند سے فرمایا:’’جب میں مرجاؤں تو میرے ساتھ نہ کوئی نَوحہ کرنے والی جائے نہ آگ جائے‘‘( مُسلِم ص۷۵ حدیث ۱۹۲)٭ قَبْرپر چَراغ یا موم بتّی وغیرہ نہ رکھے کہ یہ آگ ہے، اور قَبْر پر آگ رکھنے سے میِّت کو اَذِیَّت(یعنی تکلیف) ہوتی ہے، ہاں رات میں راہ چلنے والوں کے لیے روشنی مقصود ہو، تو قبر کی ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں۔
ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب‘‘ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو
سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد