Fazail e Hasnain Karimain

Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔(اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

’’قبور کی زیارت سنَّت ہے ‘‘ کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے قبرِستان کی حاضِری کے 16 مَدَنی پھول:

٭نبیِّ کریم ، رَء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظیم ہے: میں نے تمہیں زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا، لیکن اب تم قبروں کی زِیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔( اِبن ماجہ ج۲ص۲۵۲ حدیث۱۵۷۱) ٭قبورِمسلمین کی زیارت سنّت اور مزاراتِ اولیاء ِکرام و شُہَداءِعُظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی حاضری سعادت بَر سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مَندُوب(یعنی پسندیدہ )و ثواب۔ (فتاوٰی رضویہ مخرّجہ ج ۹ص۲ ۳ ۵) ٭ (ولیُّ اللہ  کے مزار شریف یا) کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر (غیر مکروہ وقت میں) دورَکعَت نَفل پڑھے،ہر رَکعَت میں سورۂ فاتحہ کے بعدایک بار آیۃ الکرسی اور تین بار سورۃ الاخلاص  پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّاُس فوت