Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

زندگی پر عمل کرتے ہوئے  زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرکے دوسروں تک پہنچانا چاہیے اور حُصُولِ علمِ دین  کا کوئی بھی موقع ہر گز ہرگز  ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔یاد رکھئے!اللہ  تَبَارَکَ وَتَعَالیٰجن لوگوں پر اپنی خُصُوصی نظرِ کَرَم فرماتا ہے دین کی سُوجھ بوجھ بھی اُنہی بندوں کو عطا فرماتا ہے ۔جیساکہ

          نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:مَنْ یُرِدِ اللّٰہُ بِہِ خَیْرًا یُّفَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ یعنی جس شخص سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّبھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے اُسے دین کی سمجھ عطا فرماتاہے ۔(بخاری، کتابُ العلم باب من یردِ اللّٰہ بہ خیرا…الخ، ۱/۴۲،حدیث:۷۱) بلا شبہ وہ لوگ تو عظیم ہیں ہی جنہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے علم کی دولت عطا فرمائی مگر وہ لوگ بھی خوش قسمت ہیں جنہیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّنےعِلم سیکھنے کا مَوْقع اور جذبہ فَراہم کیا اور وہ اس مَوْقع سے پورا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے علمِ دین کے حصول میں مگن رہتے ہیں۔ علمِ دین سیکھنے کا ذَوق رکھنے والوں، اِس کی طَلب میں گھر سے نکلنے والوں نیزاِسے سیکھ کر علمِ دین کی روشنیاں بِکھیرنے والوں کو مُبارک ہو کہ اِن خوش نصیبوں کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّجنّت کا راستہ آسان فرمادیتا ہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَعصوم فِرِشْتے اِن کے لئے اپنے پروں کو بچھا دیتے ہیں اور کائنات کی ہر ہر چیز اِن کی بخشش کے لئے مصروفِ دُعا ہوجاتی ہے ۔حصولِ علم کاایک ذریعہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرْکت سے  اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ غُسل وطہارت ،نماز وروزہ سے مُتَعَلِّق  ضروری مسائل  سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ     ہمیں ہر ماہ