Book Name:Fazail e Hasnain Karimain
لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ لَـنَا سَلَفٌ وَّنَحنُ بِالْاَثَر ۔ترجمہ:اےقَبْر والو! تم پر سلام ہو، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔(عا لمگیری ج ۵ ص ۳۵۰) ٭جو قبرستان میں داخل ہو کر یہ کہے: اَللّٰہُمَّ رَبَّ الاَْجْسَادِ الْبَالِیَۃِ وَالْعِظَامِ النَّخِرَۃِ الَّتِیْ خَرَجَتْ مِنَ الدُّنْیَا وَہِیَ بِکَ مُؤْمِنَۃٌ اَدْخِلْ عَلَیْہَا رَوْحًا مِّنْ عِنْدِکَ وَسَلاَمًا مِّنِّی ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!(اے) گل جانے والے جِسموں اور بوسیدہ ہڈّیوں کے رب!جو دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہوئے تو ان پر اپنی رحمت اور میرا سلام پہنچا دے۔ توحضرتِ سیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے لے کر اس وقت تک جتنے مؤمن فوت ہوئے سب اُس (یعنی دُعا پڑھنے والے) کے لیے دعائے مغفِرت کریں گے۔(مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ،ج۸ ص ۲۵۷ ) ٭شفیعِ مجرمان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ شَفاعت نشان ہے:جوشخص قبرستان میں داخِل ہُواپھر اُس نےسُورَۃُالۡفَاتِحہ، سُوۡرَۃُالۡاِخلۡاَص اورسُورَۃُ التَّکَاثُر پڑھی پھر یہ دُعا مانگی: یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں نے جو کچھ قرآن پڑھا اُس کا ثواب اِس قبرستان کے مومن مرد وں اور مومِن عورَتوں کو پہنچا ۔ تو وہ تمام مؤمِن قِیامت کے روز اس (یعنی ایصالِ ثواب کرنے والے ) کے سِفارشی ہونگے۔(شَرْحُ الصُّدُور ص۳۱۱) ٭حدیثِ پاک میں ہے :’’جو گیارہ بار سُوۡرَۃُالۡاِخلۡاَص یعنی قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ(مکمَّل سورۃ) پڑھ کر اس کا ثواب مردوں کو پہنچائے،تومردوں کی گِنتی کے برابر اسے(یعنی ایصالِ ثواب کرنے والے کو)ثواب ملے