Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

آپ کےچھوٹے بھائی سَیِّدُالشُّہداء،راکبِ دَوشِ مُصْطفےٰ حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی وِلادت 5شعبانُ  المعظم  سن 4 ھ کو مدینۂ مُنوَّرہ زَادَ ہَا اللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًامیں ہوئی۔آپ کا نام حُضُور پرنور،شافع ِ یومُ النُّشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے "حُسین" اور"شبیر" رکھاجبکہ  آپ کی کُنْیت"ابو عبداللہ "اورآپ کالَقب بھی"سِبۡطُ رَسُوۡلِ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم" اور"رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل"ہے اور آپ کے برادرِ مُعظّم کی طرح آپ بھی جنَّتی جوانوں کا سردار ہیں۔( اسد الغابۃ، باب الحاء والحسین،۱۱۷۳۔الحسین بن علی،ص۲۵،۲۶ملتقطاًوسیر اعلام النبلاء،۲۷۰۔الحسین الشہید...الخ،ج۴،ص۴۰۲۔۴۰۴)

منقول ہے کہ جب  حضرتِ سَیِّدَتُنافاطمہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے ہاں امامِ عالی مقام  سَیِّدُنا امام حسین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی وِلادتِ باسعادت ہوئی تو سَیِّدِ عالم ،نُورِ مجسّم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃُ الزھرۃرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے گھر تشریف لاۓ اور فرمایا میرے بیٹے ،میرے جگر کے ٹکڑے کو میرے پاس لاؤ۔تو امامِ عالی مقام کو ایک  سفید کپڑے میں لپیٹ کر آپ کی خدمت میں پیش کیا گیاتو آپ نےانہیں اپنی گود میں لیااور آپ کے  دائیں  کان میں اذان کہی اور بائیں کان میں تکبیر کہی اور اپنا لعاب ِ اَقْدس انکے مُنہ میں ڈالا اور آپ کے حق میں دُعا فرمائی اور حکم دیا کہ ساتویں روز ان کا