Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
کے سیلاب سے بچانے کیلئے مدنی چینل کا آغاز کیا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خُوب جِدّ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق ستمبر 2008ء سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنَّتوں کا پیغام عام کر نا شُروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیزمدنی نَتائج نظرآنے لگے۔ مَدَنی چینل اپنے مَقاصِد میں کس حد تک پورا اُترا ہے، اس کا اَندازہ چند خُصوصیات سے ہو سکتا ہے:
٭…مَدَنی چینل کا مَقْصد، باطل کی آمیزش سے پاک خالِصتاً اسلام کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
٭…مَدَنی چینل نے تحفُّظِ عَقائد ِاسلام کا علمبردار بن کر خوفِ خدا اورعشقِ مُصْطفےٰ کی شمع فروزاں رکھنے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچایا بلکہ اس کا سفر جاری ہے۔
٭…مَدَنی چینل نے بینَ الْاَقْوامی سَطْح پر اِسلام کے پیغام کو اس مُؤثر اور دل نَشین اَنداز میں دُنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے، جہاں اس کے بغیر رَسائی بے حد مُشکل تھی۔
٭…مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے، جس پر عورتوں کو نہیں دِکھایا جاتا۔اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل 100فیصدی اِسْلامک چینل کہا جا سکتا ہے۔
٭…مَدَنی چینل، وہ واحد چینل ہے جو کمرشل (کاروباری) نہیں۔
٭…مَدَنی چینل بے حَیائی اور فَحاشی وعُریانی کی فَضا میں بگڑی ہوئی مُعاشرتی اَقدارکی اِصْلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار اَدا کر رہا ہے۔
٭…مَدَنی چینل پر عَقائد و عبادات، اَخلاق، مُعاملات اور مُعاشرت سے مُتعلِّق مسائل کو اِنْتہائی اِحْتیاط اور ذِمّہ داری کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ سے بھی مدنی اِلتجا ہے کہ مدنی چینل دیکھتے رہیے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّہزاروں سُنَّتیں سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کا جَذبہ پانے کے ساتھ ساتھ فلمیں ، ڈرامے،