Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
گھر آیا ہوا تھا۔ایک روز سبزی خریدنے نکلا تو راستے میں چند سبز سبز عمامہ شریف کا تاج پہنے عاشقانِ رسول سے آمنا سامنا ہو گیا،انہوں نے پُرتپاک انداز میں ملاقات فرمائی اور اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے کچھ ایسے دلربا انداز میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی کہ ہاں کہتے ہی بنی۔جب طے شدہ وقت پرسنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کے لئے میں اسلامی بھائیوں کے پاس پہنچا، تو اُنہوں نے بڑی شفقت فرمائی اور نہایت ادب واحترام سے مجھے گاڑی میں بٹھایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ فیضانِ مدینہ جام پور(ضلع راجن پور)میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں اپنی زندَگی کی پہلی حاضِری سے مُشرَّف ہوا۔وہاں کی پُرسوز نعت شریف،سنّتوں بھرے بیان،ذِکرُاللہ اور رِقّت انگیز دُعا نے میری زندَگی میں مدَنی اِنقِلاب برپاکردیا ،بالخصوص دُعاکے دَوران خوفِ خدا کے باعث میری آنکھوں سے آنسوؤں کے دھارے بہہ نکلے،میں نے گناہوں سے تَوْبہ کی اور اجتماع سے واپَسی کے بعد سے نَمازوں کی پابندی شُروع کر دی،کچھ ہی عرصے بعد داڑھی شریف رکھ لی اور سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا،میں جو کہ انتہائی بد زَبان اور بے ادب انسان تھا،ماں باپ کے سامنے چیختا چِلّاتا اور ان کی توہین کیا کرتا تھا،اب والِدَین کامُطیع و فرمانبردار بن چکا تھا اور ان کے ہاتھ پاؤں چومنے لگا تھا۔ میری اس مُثبت تبدیلی پر نہ صِرف گھر والے بلکہ سارا ہی خاندان حیران تھا۔مَدَنی ماحول سے وابَستگی سے پہلے مجھے ایک بیماری تھی، جس کے باعث کافی پریشانی رہتی تھی،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے اِس مَرَض سے شفا عطا فرما دی،میرا حُسنِ ظن ہے کہ یہ سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی بَرَکت تھی۔یہ مَدَنی بہار دیکھ کر میری والِدَہ نے مجھے حکم دیا کہ تمہارے چھوٹے بھائی کو گُردوں کی تکلیف ہے،تم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ’’63 روزہ مَدَنی تربیتی کورس‘‘ میں شامل ہو کراپنے بھائی کی شِفا کے لئے دعاکرو۔میں حکم کی تعمیل میں مَدَنی تربیّتی کورس کے لئے تقریبًا2010ء میں فیضانِ مدینہ ساہیوال جاپہنچا اور وہاں نہ صرف بھائی کے لئے خود دعائیں مانگتا بلکہ دیگر عاشقانِ رسول کو بھی دعاکے لئے کہا کرتا۔