Book Name:Seerat e Sayyiduna Zubair bin awam
زندگی نیکیاں کرتے رہے اور خُدَائے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن عَزَّوَجَلَّ کی خُفیہ تدبیر سے ڈرتے رہے ،اے کاش!ہماری زندگی کا بھی ایک ایک لمحہ رِضَائے رَبُّ الْاَنَام کے حُصُول میں گزرے۔
حضرت سَیِّدُنازُبیر بن عوّام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت سے مُتَعَلِّق مزید معلومات جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کامطبوعہ رسالہ’’حضرت سَیِّدُنازُبیر بن عوّام‘‘کامُطالعہ کیجئے،اس رسالے میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرتِ طَیِّبَہ سے مُتَعَلِّق معلومات مُستَند کتابوں کے حوالہ جات کے ساتھ مَوجُود ہیں۔اس کے علاوہ دیگرصحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے عشقِ رسول سے مُتَعَلِّق مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’صحابۂ کرام کا عشقِ رسول‘‘بھی پڑھ لیجئے،اس کتاب میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا بارگاہِ رسالت میں حاضری کا طریقہ،آپ کی بارگاہ کا اَدب، نیزفرامینِ مُصْطفےٰکی بجاآوَری میں پیش قَدمی اور جانثاری کی حسین و دِلکش اَدائیں بھی بیان کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سیرت کے بارے میں مزیدجاننے اوران کے طریقے پرچلنے کیلئے”دعوتِ اسلامی“ کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مُسافر بن کر خود بھی سُنّتوں کے عامل بن جائیے اور پوری دنیا میں سُنّتِ مُصْطَفٰےکا ڈنکا بجا دیجئے۔
شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلَانا ابوبلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نصیحت کرتے ہوئے کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں:
مختصر سی زندگی ہے بھائیو! نیکیاں کیجے، نہ غفلت کیجیے
گر رِضائے مُصْطَفٰے درکار ہے سُنّتوں کی خوب خدمت کیجیے
(وسائلِ بخشش،ص۵۰۹)