Book Name:Seerat e Sayyiduna Zubair bin awam
کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفرکی دعوت پیش کی،فَیْضَانِ سُنّت کے درس نے میرے اندر ہلچل مَچا رکھی تھی، میں نے حَامی بَھر لی اور عاشِقَانِ رسول کے ہمراہ تین(3) دن کے لیے دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے ”جنک پور“پہنچا اور مزیدتین (3)دن کے لیے راہ ِخدا عَزَّ وَجَلَّ میں ”جگن ناتھ پور“جانے والے مَدَنی قافِلے کے ساتھ سُنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصِل کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّچوک درس اور مَدَنی قافِلے میں سفر کی سَعَادَت حاصِل کرنے کی بَرَکت سے میرے دل میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوگیا، میں نے سابِقہ گُناہوں سے تَوبہ کر لی اور داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرلی۔ دُعا فرمایئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے استِقَامت عِنَایَت فرمائے۔ میرے گھر والے مجھ میں آنے والے اِس مَدَنی انقِلاب سے بے انتہا خوش ہیں۔ والِدہ محترمہ دعوتِ اسلامی کے لیے خوب دعائیں کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھ سَمَیْت میرے گھر والوں نے سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں داخِل ہو کر سرکارِ بغداد حُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی غلامی کا پٹّا اپنے گلے میں ڈال لیا ہے۔(غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۳۲۱)
جذبہ گو سرد ہو،قافلے میں چلو تم جواں مرد ہو، قافلے میں چلو
بخْت کُھل جائیں گے، قافلے میں چلو جُرْم دھل جائیں گے، قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے