Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat
گا۔٭بات چِیت کرتے وَقْت پَردے کی جَگہ ہاتھ لگانا، اُنگلِیوں کے ذَرِیعے بَدَن کا مَیْل چُھڑانا، دُوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچُھونا یاناک یا کان میں اُنگلی ڈالنا ، تُھوکتے رہنا اچھی بات نہیں اس سے دوسروں کو گھن آتی ہے۔٭جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،اِطمینان سے سُنئے،اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کردینا سنت نہیں٭زیادہ باتیں کرنے اور باربار قہقہہ لگانے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔٭کِسی سے جَب بات چِیت کی جائے تو اُس کا کوئی صحیح مَقصَدبِھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مُخاطَب کے ظَرف اور اُس کی نَفْسِیات کے مُطابِق بات کی جائے۔٭بدزَبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وَقْت پرہیز کیجئے ، گالی گَلوچ سے اِجتِناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مُسَلْمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے (فتاوٰی رضویہ ، ج۲۱،ص۱۲۷) اور بے حَیائی کی بات کرنے والے پر جَنَّت حرام ہے۔حُضُور تاجدارِ مَدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اُس شَخْص پر جَنَّت حرام ہے جو فُحُش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے ۔ ( کتابُ الصَّمْت مع موسوعۃالامام ابن ابی الدنیا، ج۷ص۲۰۴ رقم ۳۲۵)
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو(2) کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تَربِیَت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)
عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول
دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد