Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat
§ نعمت اور تیسری نہر پاکیزہ شراب کی ہے، ان نہروں سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اہلِ جنت کو سیراب فرمائے گا۔
§ گناہوں سے سچّی توبہ کرنے والوں پر رحمتِ اِلٰہی کا کیساکرم ہوا کہ رحمتِ اِلٰہی کی نہر میں غوطہ لگانے سے ان کے چہروں کی سیاہی دُھل گئی پھر جب نِعمتِ الٰہی کی نَہر میں غوطہ زَن ہوئے تو ان کی رنگت مزید نِکھر گئی اور جب شَرَابِ طَہُور کی نَہر سے پیا تو اُن کے چہرے بالکل سَفَیْد ہوگئے ۔ یاد رہے کہ اُنہیں گُناہوں کی سیاہی سے نَجات اس وجہ سے ملی کہ اُنہوں نے (دُنیا میں)رَبّ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں اپنے گُناہوں سے سچی توبہ کی تھی تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُن کی توبہ کو قَبول فرما کر ان کے چہروں کو مُنور فرمادیا۔
§ جنت میں سو (100)درجے ہیں، فردوس سب سے اعلی جنَّت ہے،حدیثِ پاک میں جنَّتُ الفردوس کے سوال کی ترغیب آئی ہے۔
§ جَنَّت میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسے ایسے انعامات تیار کر رکھے ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سُنا اورنہ ہی کسی کےد ل میں ان کا خیال گُزرا۔
§ دورانِ بیان ہم نے جنّت کی مِیراث پانے والے خوش نصیبوں کاتذکرہ سُنا،اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
§ فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:حوضِ کوثر پر کچھ لوگ آئیں گے جنہیں میں کثرتِ دُرُود کے سبب پہچان لوں گا۔ لہٰذا ہمیں دُرُودِ پاک کی کثرت کرنی چاہیے۔
§ جَنَّت میں پیارے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے موتیوں سےبنے گنبد نُما خیمے دیکھے، جن کی مٹی مُشک کی تھی جو اُمّتِ مُصطَفٰے کے ائمہ و مُؤذنین کے لیے ہیں۔