Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat
اور لگوانے سے بچوں گا۔٭نَظَر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّ نے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم كو جامِعُ الْمُعْجِزات بناكر بھیجا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بےشُمار مُعْجِزاتمیں سے ایک عَظِیْمُ الشّان مُعْجِزَہ”معراج “بھی ہے ۔ شَبِ معراج سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوجب جنّت کی سیر کروائی گئی توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاللہعَزَّ وَجَلَّ کی کثیر نعمتوں کا مُشاہَدہ فرمایا،آج ہم انہی انعاماتِ الہٰی کے بارے میں سُن کران انعامات تک لے جانے والے اعمال کی نِیَّت بھی کریں گے۔ چُنانچہ،
مِعراج کی رات تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوّتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَہلِ جنَّت پر رحمتِ الٰہی کے جو نظّارے مُلاحَظہ فرمائے، ان میں سے یہ بھی تھا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت کے دروازے کے پاس کُرسی پر بیٹھے ایک شخص کو دیکھا جس کے بالوں میں کنگھی کی ہوئی تھی اور اس کے پاس کچھ سفید چہروں والے اور کچھ سیاہ چہروں والے لوگ تھے ۔پھر وہ لوگ جن کی رنگت میں سِیاہی تھی ایک نہر پر آئے اور اس میں غُسل کیا تو ان کے رنگ صاف ہوگئے ۔ اس کے بعد وہ ایک اور نہر پر آئے اور اس میں غسل کیا تو ان کے رنگ مزید صاف ہوگئے اس کے بعد اُنہوں نے تیسری نہر میں غسل کیا تو ان کے رنگ ان کے باقی ساتھیوں کی طرح بالکل سفید ہوگئے لہٰذا وہ اپنے انہی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے پوچھا اے جبریل یہ کون لوگ ہیں جن کے چہرے سَفَیْد ہیں اور وہ کون ہیں جن کی رنگت میں کچھ خرابی تھی پھر وہ نہر میں غُسل کرکے نکلے تو ان کے رنگ صاف ہوگئے؟عرض کی : یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَیہ (جنّت کے دروازے کے قریب کُرسی پر