Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat
ان کے چہروں کو مُنور فرمادیا ۔ واقعی سچی توبہ نہ صرف انسان کے گُناہوں کی کالک کو دھو ڈالتی ہے بلکہ بندے کو فَلاح و کامیابی سے ہمکَنَار کرتی ہے ۔ اللہ رَبُّ الْعَالَـمِیْن قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱)(پ ۱۸،النور:۳۱)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان: اوراللہکی طرف توبہ کرو اےمسلمانو! سب کے سب اس اُمید پر کہ تم فلاح پاؤ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رَ بِّ کریم عَزَّ وَجَلَّکی رحمت بہت وسیع ہے کہ گنہگار کو ہر وَقْت اپنے کرم کے سائے میں لینے کو تیار ہے ، بندہ چاہے کتنا ہی گُناہ گار کیوں نہ ہواُسے توبہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے سچی توبہ وہ عظیم نعمت ہےکہ کُفْر اور شِرک جیسے بڑے گُناہوں کو بھی دھو ڈالتی ہے۔ ہمیں ہرگز ہرگزاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ خُدائےبُزرگ وبَرتر کے رحم وکرم کی کوئی اِنتہا نہیں۔وہ اپنے بندوں کے زمین وآسمان کے برابر گُناہ بھی اپنی رَحمت سے مُعاف فرما دیتا ہے۔ چُنانچہ اِرْشاد فرماتاہے :
وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ(۲۵) (پ ۲۵،الشوریٰ:۲۵)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا رحمتِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ بندوں پر ہر وَقْت چھماچھم برس رہی ہے لہٰذا بندوں کو بھی چاہیے کہ اگر بتَقاضائے بَشَرِیَّت کوئی گُناہ سَرزَد ہوجائے تو فوراً نادِم ہوکر اس کی بارگاہ میں سچی توبہ کرلیں کہ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : اَلنَّدَمُ تَوْبَۃٌ یعنی شرمندَگی توبہ ہے۔ (المستدرک، حدیث ۷۶۸۷،ج۵، ص۳۴۶)اوریہ حقیقت ہے کہ بعض اوقات گُناہوں پر ندامت وہ کام کرجاتی ہے جو بڑی سے بڑی عبادت بھی نہیں کرتی، توبہ کرنے والاگُناہوں سے مکمل پاک وصاف