Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat
یا الٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن |
|
دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو |
(حدائقِ بخشش،ص۱۳۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پربکثرت درود پڑھنے کی عادت بنانی چاہیے۔ یادرہے! درودِ پاک اگرچہ بظاہر مختصرسا عمل ہے کہ بندہ بہت ہی کم وَقْت میں زیادہ تعداد میں دُرُودِ پاک پڑھ سکتاہے مگراس کریم رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کی یہ شان بھی دیکھئے کہ وہ اپنے بندوں پر کس قدر مہربان ہے کہ اس مختصرعمل پر بھی ثواب کا ڈھیروں خزانہ عطافرمادیتاہے۔جیساکہ
حضرت سَیِّدُناابوطلحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ ایک دن رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس حال میں تشریف لائے کہ خُوشی کے آثارآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےچہرے سے عَیاں تھے،ارشادفرمایا:’’جبرائیل میرے پاس حاضر ہوکرعرض گُزار ہوئے،آپ کا رَبّ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:’’اے محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)! کیا آپ اس بات پر راضی نہیں کہ آپ کا جو اُ مَّتِی آپ پر ایک بار دُرُودِ پاک بھیجے تو میں اس پر دس (10)بار رَحمت بھیجوں ‘‘اور اگر وہ آپ پر ایک بار سلام بھیجے تو میں اس پر دس (10)بار سلام بھیجوں۔‘‘ (مشکاۃ،کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النبی وفضلہا،۱/۱۸۹،حدیث:۹۲۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کس قَدر خُوش بَخت ہے وہ شخص جوحُضُور عَلَیْہِ السَّلام کی بارگاہ میں دُرُودِ پاک پڑھ کرخود کو اللہعَزَّ وَجَلَّ کی دس (10)رَحمتوں کا حقدار بنالیتا ہےہم میں سے ہرایک کی یہی دلی تَمنَّا ہوگی کہ مجھے اللہعَزَّ وَجَلَّ کی خاص رَحمت حاصل ہوجائے۔جب ایک بار دُرُودِ پاک پڑھنے والے کویہ فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ اس پر اللہ تَبارَکَ وَ تَعالیٰ کی سلامتی اور دس(10) رَحمتوں کا نُزول ہوتاہے تواس بندۂ مؤمن کی خُوش نصیبی اور اس پر رحمتِ الٰہی کی بارشوں کااندازہ کون لگاسکتا ہے جو روزانہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتاہوگا ۔
بیکار گفتگو سے مری جان چھوٹ جائے |
|
ہر وقت کاش! لب پہ درود و سلام ہو |