Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گُناہوں سے آخرت کا نُقْصان اور عذابِ جہنّم  کی سَزاؤ ں اور قَبْر میں قسم قسم کے عذابوں میں مبتلا ہونا تو ہر شخص جانتا ہے مگر یادرکھئے!گُناہوں کی نحوست سے آدمی کو دُنیا میں بھی طرح طرح کے نُقْصانات پہنچتے رہتے ہیں ،جن میں سے چند یہ ہیں:(۱)روزی کم ہو جانا (۲)بلاؤں کا ہجوم (۳)عُمر گھٹ جانا(۴)دل میں اور بعض مرتبہ تمام بدن میں اچانک کمزوری پیدا ہو کر صحت خراب ہو جانا (۵)عبادتوں سے محروم ہو جانا (۶)عقل میں فتور پیدا ہو جانا (۷)لوگوں کی نظروں میں ذَلیل و خوارہوجانا (۸)کھیتوں اور باغوں کی پیداوار میں کمی ہوجانا (۹)نعمتوں کا چھن جانا(۱۰)ہر وَقْت دل کا پریشان رہنا (۱۱)اچانک لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہو جانا(۱۲) اللہ تَعالیٰ، اس کے فرشتوں، نبیوں اور نیک بندوں کی لَعْنتوں میں گرفتار ہو جانا (۱۳)چہرے سے ایمان کا نُور نکل جانے سے چہرے کا بے رونق ہو جانا(۱۴)شَرم و غیرت کا جاتے رہنا(۱۵)ہر طرف سے ذِلَّتوں، رُسوائیوں اور ناکامیوں کا ہجوم ہو جانا وغیرہ وغیرہ گُناہوں کی نحوست سے بڑے بڑے دُنیاوی نُقْصان ہوا کرتے ہیں۔ (جنّتی زیور،ص:۱۴۳)

گُناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دَم بدم مولیٰ!

میں توبہ پر نہیں رہ پا رہا ثابِت قدم مولیٰ!

گُناہوں نے مجھے ہائے! کہیں کا بھی نہیں چھوڑا

کرم ہو اَز طفیلِ سیِّدِ عَرب و عجم مولیٰ!

                                                                                                            (وسائلِ بخشش،ص۹۷)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                                                                   صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیےاب مختصراً چند گُناہ اور ان  کی نحوستیں اورہلاکت خیزیاں سُنئے اور ان سے بچنے کا عزم ِمُصَمَّم کیجئے ۔چُنانچہ ان میں سے ایک جھوٹ ہے۔یہ وہ گندی عادت ہے کہ