Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain
توقرآنِ مجید دل،بدن اور رُوْح سب کے لیے دَوا ہے ۔ جب بعض کلاموں کی بھی خاصیتیں اور فوائد ہوتے ہیں، توپھررَبُّ الْعالمین جَلَّ جَلَالُہٗ کے کلام کے بارے میں آپ کاکیا خیال ہے، جس کی فضیلت دیگر کلاموں پر ایسی ہے، جیسیاللہعَزَّ وَجَلَّ کی اس کی مخلوق پر۔قرآنِ پاک میں کچھ ایسی آیا ت ہیں جو خاص اَمراض اور مَصائب کے خاتمے کے لیے ہیں ،ان آیات کی مَعْرِ فت خاص لوگوں کو ہوتی ہے۔(فیض القدیر،٣/٦٢٨)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پُورا قرآنِ کریم ہی بیماریوں کیلئے شِفا اور مَصائب وتکالیف میں مُشْکل کُشا ہے اور قرآنِ پاک کی ہر سُورت کی اپنی ہی فضیلت اور شان ہے جو جان ومال کی حِفاظَت کرنے ، رَنْج وغم مِٹاکردل میں فَرحت ومَسرت داخل کرنےاور مَرض سے نَجات دِلانے کیلئے کافی ہے۔ چُنانچہ مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ 679 صفحات پرمُشتمل کتاب’’جنَّتی زیور‘‘سے قرآنِ پاک کی چند سُورتوں کے مُخْتَصرفَضائل سُنتے ہیں ۔سُوۡرَۃُ الْفاتِحَہ 100مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے،سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے،آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے، سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے والا دَجّال کے فِتنوں سے محفوظ رہے گا، والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُورۂ یٰسٓ کی تِلاوت کرنے سے اس کے حُروف کی تعداد کے برابر ان کے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔سُوْرَۃُالدُّخَان پڑھنے سے مُشکل دُور ہوتی ہے،جوقریبُ المرگ ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہ کادَم کرنے سے اس کاخاتِمہ بالخیر ہو سُوْرَۃُالحُجُرات کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کے لئے مُفید ہے،سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے،سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11 بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں،سُوْرَۃُالْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا، اس کوکبھی فاقہ نہ ہوگا۔ سُوْرَۃُ الْمُلْک کوہر رات میں پڑھنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا،سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے، سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّر کو پڑھ کر حفظِ قرآن کی دُعا مانگنے سےقرآنِ کریم کا یاد کرنا ،آسان ہو