Tilawat e Quran ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

جائے گا،سُوْرَۃُالنّٰزِعٰت پڑھنے سے جاں کَنی کی تکلیف نہیں ہوگی،سُوْرَۃُ الضُّحیٰ پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا،سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے،اس میں خُوب برکت ہوگی،سُوْرَۃُالتِّیْن3 مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہو تے ہیں،سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کے دَرْد کا علاج ہے،سُوْرَۃُالْقَدۡرجو  صُبح و شام  پڑھے گا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی عزت بڑھا دےگا،سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہبرص اوریرقان کا علاج ہے،سُوْرَۃُ الزِّلْزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے،  جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہواس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مُفید ہے،سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے،سُوْرَۃُالتَّکَاثُر  کو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے،سُوْرَۃُ الْعَصْر  پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے،سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ  اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کے لئےمُجرَّب ہے،سُوْرَۃُالْماعُوْن  بڑی مشکل کے وقت پڑھنا بہت مفید ہے، سُوْرَۃُالْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَوْلاد،صاحب ِاَوْلاد ہو جاتا ہے،سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے،سُوْرَۃُ الْاِخْلاص تہائی قرآن کے برابر ہے،اس کے بہت فضائل ہیں سُوْرَۃُ الْفَلَق اورسُوۡرَۃُالنَّاس  سے جن و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔(جنتی زیور،ص۵۸۸)

کاش! تلاوت کرنے کا جذبہ نصیب ہو جائے، آئیے! امیرِ اہلسنّت کی دُعا میں شامل ہوں:

تلاوت کا جذبہ عطا کر الٰہی

 

معاف فرما میری خطا ہر الٰہی

تلاوت کروں ہر گھڑی یا الٰہی

 

بکوں نہ کبھی بھی میں واہی تباہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم کی مختلف سُورتوں کے فَضائل اور مزید معلومات  جاننےکیلئے شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت  حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ