Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:’’کسی(گاؤں)(شہر)یا بادِیہ(یعنی جنگل)میں تین(٭) شخص ہوں اور (باجماعت) نَماز قائم نہ کی گئی مگر ان پر شَیْطان مُسَلَّط ہوگیا۔ تو جماعت کو لازِم جانو کہ بھیڑیا اُس بکری کو کھاتا ہے جو ریوڑ سے دُور ہو۔‘‘(سنن نسائی،ص147،الحدیث:844)
شارحِ بُخاری حضرت علامہ بدرُالدِّین عَیْنی حَنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں:حدیث کی مُراد یہ ہے کہ تارکِ جماعت پرشیطان غالِب آجاتا ہے اور اس پراپنا قَبْضَہ جَمالیتا ہے، جیسے بھیڑیا ریوڑ سے الگ ہونے والی بکری پر قابِض ہوجاتا ہے اور حدیث میں تین کا ذِکْر اس لیے ہے کہ جَمْع کم سے کم تین پر بولی جاتی ہے اور تین شخصوں کے ذَرِیعے ہی جُمعہ قائم ہوسکتا ہے ،نیز اس حدیث سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ اگر دو شخص کسی جگہ میں ہوں اور وہ دونوں جُدا جُدا نماز پڑھیں تو گُناہ گار نہیں ہوں گے۔(شرح ابوداؤدللعینی، 3/18)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے جہاں مسلمانوں کی آپس میں مَحَبَّت و مُوانَست میں اِضافہ ہوتا ہے وہیں نماز کا ثواب بھی کئی گُنا بڑھ جاتا ہے ۔ احادیثِ مُبارَکہ میں کئی مقامات پر جماعت سے نماز پڑھنے والے کیلئے کثیر ثواب اور کئی انعامات کی بشارتیں وارد ہوئی ہیں۔ آئیے! چار (4) فرامین ِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں۔
- جس نے کامل وُضُو کیا، پھر فَرض نماز کے لیے چلا اوراِمام کی اِقْتِدا میں فرض نماز پڑھی، اس کے گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔(صحیح ابن خزیمہ،۲/۳۷۳، حدیث ۱۴۸۹)
- اللہ عَزَّ وَجَلَّ باجماعت نَماز پڑھنے والوں کو مَحْبُوب رکھتاہے ۔ (مسند احمد ،۲/۳۰۹،الحدیث:۵۱۱۲)
- باجماعت نماز تَنْہا نمازپڑھنے سے 27 دَرَجے اَفْضَل ہے۔ (صحیح البخاری، کتاب الاذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ، الحدیث:۶۴۵، ۱/۲۳۲)